بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیردفاع سے ملاقات کی، چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں فنی مدد کو تیار ہے، چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کے امدادی و بحالی کاموں کی بھی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، اس موقع پر آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی۔دوران ملاقات چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین پاکستان اور فوج کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ دینا ہے، منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پاکستان اور پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبے کیلئے سکیورٹی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سی پیک منصوبے بر وقت مکمل ہوں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں فنی مدد کو تیار ہے۔ چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کے امدادی و بحالی کاموں کی تعریف کی، آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے پر چینی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے