تخت بھائی (نمائندہ مانند) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان نے ضلعی سیکرٹری اطلاعات قیصر الدین کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔اس حوالے سے ایک اجلاس گوجر گڑھی میں منعقدہوا جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کی۔اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی صورتحال اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات قیصر الدین کے خلاف مجلس عاملہ کے اراکین کے تحریری اور زبانی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قیصر الدین کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے اور نئے ضلعی سیکرٹری اطلاعات کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ضلعی ناظم عمومی مولانا امانت شاہ حقانی،مفتی سلیم حلیمی اور دیگر نے شرکت کی۔