سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ریاض محسود نے لا ئیو سٹا ک ٹیم کے ہمراہ تحصیل بریکوٹ میں ملک شاپس پر دودھ کے نمونے اکھٹے کئے اور ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے معیار کا موقع پر ہی جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران متعدد شاپس پر غیر معیاری دودھ پایا گیا جس پر اے اے سی بریکوٹ نے متعلقہ دوکانداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا، تنبیہ کی اور جرمانے عائد کئے۔ مزید برآں آئسکریم،کباب اور دیگر خوردنی اشیاء فروخت کرنے والے دکانوں میں اشیاء کے معیار و صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ اے اے سی بریکوٹ نے دوکانداروں کو سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے، صفائی یقینی بنانے اور معیاری اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی۔