پبی (نمائندہ مانند) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی ملیحہ سحر کی نگرانی میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈاگئی بانڈہ پبی میں کھلی کچہریمنعقد ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی تو صیف الر حمن ٹی ایم اے آفیشل،محکمہ تعلیم، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران اور اہلکارو ں مو جود تھے کھلی کچہری میں علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں علا قے کے عوام نے مختلف محکموں میں اپنے درپیش مسائل اور شکایات ضلع و تحصیل کے افسران کے سامنے پیش کئے اسسٹنٹ کمشنر پبی نے عوامی مسائل سنے کچھ شکایات اور مسائل کو موقع پر حل کئے اور باقی کو مخصوص مدت میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کئے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر پبی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کی کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد بھی یہ ہے کہ عوام کے جو مسا ئل اور مشکلات ہیں ان سے ضلعی افسران آگاہ ہو سکیں اور آپ کے مسا ئل آپ کی دہلیز پر حل ہہو سکیں اور چھو ٹے چھو ٹے کا موں کے لئے آپ کو دفاتر کے چکر نہ لگا نے پڑیں