نیودہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ایئر فورس کی جانب سے مگ 21 سکواڈرن ابھینندن ورتھمان کو جَلد ہی ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے MiG-21 کے اسکوارڈن ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر، حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائے گا جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرن بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور اِنہیں 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔