پشاور(نمائندہ مانند)طیب حیات سابقہ اے سی بٹ خیلہ ہیڈکوارٹر کو اسٹبلشمینٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ رحمت اللہ کو اے سی بٹ خیلہ ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کے ملاکنڈ میں ملک اور صوبہ کی دیگر صوبائی اور قومی حلقوں کے برعکس پی ٹی ائی کی ساکھ تیزی سے گر رہی ہے۔ جس کا واضح اظہار سابقہ بلدیاتی انتخابات میں سامنے ایا۔ حالیہ دنوں میں حکومت کی طرف سے ملاکنڈ میں کئے گئے کچھ اقدمات سے نوجوانوں میں غم وغصہ بھی بایا جارہا ہے۔