(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں ان کی آواز بنیں سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی مخالف آواز گونجنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کےآئندہ اجلاس اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو مہنگائی کےخلاف ایوان میں آواز اٹھانےکی ہدایت کی۔
عمران خان نے کہا کہ سیاست میں غیریقینی کی صورتحال ملک کی معیشت کیلئےنقصان دہ ہے غیریقینی کا خاتمہ صرف اورصرف فوری الیکشن سےہی ممکن ہے پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوملک کےمستقبل کیلئےسوچ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں ان کی آواز بنیں سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی مخالف آواز گونجنی چاہیے۔
سینیٹ میں ملک کو درپیش 4 بڑے چیلنجز کو اٹھایا جائےگا۔ حکومت کی جانب سےسیاسی انتقامی کارروائیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
میڈیا پر کریک ڈاؤن اور صحافیوں کی ہراسگی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ بدترین معاشی صورتحال، سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں ناکامی کو اجاگر کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے