راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔اسلام آباد پر چڑہائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں۔ جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمی کاحلف اٹھایا۔نیویارک جانیوالوں نے ہزاروں ڈالرروزانہ کے کمر ے میں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی۔جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی72 وزراء پرہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے