اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)احتساب عدالت اسلام آبادنے سابق وزیرخزانہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹس معطل ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے کے مطابق احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر کے روز سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو موقع دیا جاتا ہے 7 اکتوبر کو ٹرائل کا سامنا کرنے پیش ہوں، 7 اکتوبر تک اسحاق ڈار کے وارنٹس پر عملدرآمد معطل رہے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیئر ٹرائل اور قانونی پراسیس کا بنیادی حق ہر شہری کو حاصل ہے۔ اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کیلئے ہی تھے، اسحاق ڈار کے وکیل نے بتایا وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کو ڈاکٹر نے ابھی بھی کہا اپنے رسک پر سفر کریں۔یاد رہے گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے 7 اکتوبر تک وارنٹ معطل کر دئیے تھے۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے