بٹ خیلہ (مانند نیوز)تحریک حقوق تحفظ ملاکنڈ میں شامل سیاسی جماعتوں اور بلدیاتی نمائندوں نے سرکاری آٹا کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کومستردکردیا، ڈپٹی کمشنر اور فوڈ ڈائریکٹر من پسند لوگوں کا کوٹہ ختم کرکے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں، ورنہ شدید احتجاج کریں گے، ان خیالات کا اظہارتحریک کی طرف سے بلائے گئے آل پارٹی کانفرنس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز خان،جہان بادشاہ، امیر اکبر، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر علی محمد، پیپلز پارٹی کے سکندر حیات، محبو ب الرحمان، جماعت اسلامی کے سٹی نائب امیرظفر علی خان، علیم اللہ، جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی امیر مولانا جاوید، ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے سابق صدر حاجی شاکراللہ اور آل چئیرمین اینڈ کونسلر اتحاد کے صدر پیر عظمت شاہ وغیرہ شامل تھے،انہوں نے کہا کہ منتخب ممبران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، آٹا کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوکر مارکیٹ میں بیس کلو تھیلہ 2300 روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ سرکاری آٹا صرف پی ٹی آئی کے منظور نظر افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر اور فوڈ ڈائریکٹر سرکاری آٹا کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں ورنہ اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے، اجلاس میں این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ پیران سے چوربل تک مسلسل حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کریں، کیونکہ اس سے قریبی ابادی کو مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے حادثات کی اصل وجہ ملاکنڈ کے چڑھائی پر گاڑیوں کی گرمائش ہے اگر گاڑیوں کو کلرکہار کی طرح سسٹم دیا جائے تو حادثات میں کمی اسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے