نوشہرہ(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ وفاقی حکومت آنیوالیتین دنوں میں دھڑام سے گریگی، شہباز حکومت خود مستفی ہونے والی ہے، الیکشن کااعلان بہت جلد ہونیوالاہے، کارکن الیکشن کیلئے تیار رہیں، عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ بہت جلد حکومت میں ہونگے جہانگیرہ ڈھیری خٹک میں ممتازسماجی شخصیت ان کے بیٹوں ناظم ڈھیری خٹک عبداللہ خان جنرل کونسلر عبدالرحمان حاجی بہادرخان،بہادرشاہ انکے خاندان سمیت درجنوں افراد کی اے این پی سے مستفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئیپرویزخان خٹک نیکہاہیکہ اس ملک کو ان 9جماعتوں نیلوٹااور عوام کو مسلسل لوٹتیرہے، عوام نیتحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کااعلان کردیا میں نیوزارت چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی کیونکہ عمران میرا کلاس فیلو اور ایک ایماندار شخص ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے علاج و معالجے کی مفت سہولت صحت کارڈ لانچ کردیا ہے جس سے خیبر پختون خواہ کا ہر شخص اور بچہ بچہ آج مستفید ہورہا ہے، میں نے اپنی دور حکومت وزارت اعلی میں اتنے فنڈز ضلع نوشہرہ کیلئے منظور کئے ہیں کہ ائندہ پانچ سال تک یہی منصوبے چلتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر نوشہرہ میں تمام سیاسی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پراپنے مفادات کیلئے اکھٹے ہوجائیں تومجھے نہیں بلکہ اللہ کے فضل اور عوامی قوت سے ان کو ہراکر دم لوں گا کیوں کہ مجھے ایسے مشکل سیاسی گیم کھیلنے سے مزہ آتا ہے،انہوں نے کہا کہ تحصیل نظامت نوشہرہ میں تمام جماعتیں ایک طرف تھیں اور میں نے ان سب کو اکیلے شکست دی تھی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں بے پناہ فرمائشوں سے تنگ آکرمولانا فضل الرحمان کو بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا اپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی دے دیں تو پھر آپ کا پیٹ بھرے گاانہوں نے کہا کہ پرویز خان خٹک ایمانداری کا پہچان ہے مجھے اپنی ایمانداری کے باعث پورے ملک میں جہاں جاتاہوں لوگ مجھے عزت دیتے ہیں، آج تحریک انصاف کی کامیابی کی وجہ تحریک انصاف کیلئے نوجوانان کا ساتھ دینا ہے عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لاناعوام کی ضد ہے،حکومت کے خلاف میدان میں اٹھنے کا وقت آن پہنچا ہے اس نااہل حکومت کو چلتا کرنیکاوقت ہوچکاہے سیاسی جدوجہد میں عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں تاکہ پاکستان میں ایک بار پھر سے عوامی راج نافذ ہو سکے۔۔