وانا (مانند نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان سب ڈیویژن وانا نادرہ کے اندر موجود پاسپورٹ آفس منیجر لوگوں کے کام میں بڑی رکاوٹ بن گٸی ہے۔ مختلف اسناد کا بہانا بناکر لوگوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ ساٸلین روزانہ کے بنیاد پر خوار وزار ہورہے ہیں۔ پاسپورٹ بنانا کوٸی اتنی بڑی بات تو نہیں کیونکہ اگر ایک بندہ پاسپورٹ بنانے جاتا ہے انہیں پہلے نادرا کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور جب نادرا کسی کو شہریت عطاء کردیتی ہے تو پھر پاسپورٹ بنانے میں اتنے بڑے مساٸل کہاں سے آجاتے ہیں۔ پاسپورٹ ساٸلین التجاء کرتے ہیں کہ خدا راہ حکومت کے بڑے ہمیں اس مشکل سے جلد از جلد چٹکارا دلادیں۔ ان ساٸلین کا مزید کہنا تھا کہ باہر جانیوالے افراد کیساتھ نرمی برتنی چاہیٸے کیونکہ ملک کو سالانہ اربوں روپے انہی مسافروں کی محنت سے آتے ہیں۔