ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) ہنگو لیوی فورس میں بھرتی کے عمل میں تاخیر ناقابل قبول ہے، ایٹا ٹیسٹ اور دوسرے مراحل میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن روکنا قابل مزمت ہے، ڈپٹی کمشنر ہنگو نوجوانوں کی بے چینی کا احساس کریں۔ اگر میرٹ کو نظر انداز کر کے ایم پی ایز یا کسی اور کو نوازا گیا تو ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے اور عوامی نیشنل پارٹی ہنگو کےصدر پیر حیدر علی شاہ اور صوبائی کونسل کے ممبر ملک روح الامان نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیوی ہنگو میں بھرتی کا عمل مکمل ہوئے چھے ماہ ہو چکے، ایٹا ٹیسٹ اور تحریری ٹیسٹوں میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ کا نوٹیفکیشن ہوئے بھی چھ ماہ گزر چکے مگر کامیاب امیدوار تا حال نوٹیفکیشن سے محروم ہیں۔ پیر حیدر علی شاہ اور صوبائی کونسل کے ممبر ملک روح الاامان نے کہا کہ اس میرٹ لسٹ میں ردو بدل اور ممبران اسمبلی کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ہنگو کے عوام کے ساتھ زیادتی اور مستحق امیدواروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف عمل تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کمانڈنٹ ہنگو لیوی فورس اور ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند سے مطالبہ کیا کہ فورہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سمیت ہر احتجاج کا آپشن استعمال کریں گے۔ پیر حیدر علی شاہ اور صوبائی کونسل کے ممبر ملک روح الامان نے کہا کہ نوجوان اورایج ہو رہے ہیں مگر کسی کو احساس نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے