ایبٹ آباد (مانند نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد عباس خان آفریدی بڑا ہوتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں۔شہر کے علاؤہ دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی کی زیر صدارت بڑا ہوتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔  اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان تورو بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور مسائل پیش کیے گئے۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران اور بلدیا تی نما ئندے بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔ کھلی کچہری میں دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پرحل کیاجائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے