سوات (مانند نیوز) لیڈی سرجن ڈاکٹر حُنین کو ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔ تعریفی سند ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے دیا۔ ڈاکٹر حُنین کو تعریفی سند سیلاب کے دوران بہترین طبی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر حُنین نے سیلاب کے دوران نامساعد حالات میں اتروڑ اور گبرال جا کر قیام کیا اور میڈیکل خدمات فراہم کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تعریفی سند کا مقصد ڈاکٹر حُنین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حُنین واحد خاتون ڈاکٹر تھی جس نے ضلعی انتظامیہ کے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ بالائی سوات کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں قیام کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ خواتین کو طبی امداد فراہم کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے