اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا، پرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے، معیاری کام،اصول پسندی اور بہتر ین نظم و ضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، ہمیں بھی کام کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے