راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں کم عقل حکمران ہرقدم  اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے2ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے اسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے۔4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائیگا۔عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں۔اکتوبر اہم ہے15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے