سوات(مانند نیوز)سوات صوبائی سطح پر صحافیوں کے بنائے جانے والی تنظیم پختون خواہ یونین آف جرنلسٹس کا مشاورتی اجلاس سوات پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پشاور، سوات، بونیراور شانگلہ کے صحافیوں نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر پی ایم ایس افسران سے لیکر درجہ چہارم ملازمین تک کی تنظیم موجود ہے لیکن صوبے کے34اضلاع میں موجود صحافیوں کے لئے کوئی تنظیم موجود نہیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی سطح پر پختون خواہ یونین اف جرنلسٹس کا قیام وقت کا تقاضا اور اہم ضرورت ہے اور اس تنظیم کے ذریعے پشاور سمیت صوبے کے تمام صحافی ایک چھتری تلے اسکیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کی یونین کے لئے آئین بنایا جائے اور اس کو رجسٹرڈ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے