اسلام آباد (مانند نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔سفارتی سائفر میں ردوبدل کر کے قومی سلامتی سے کھیلا گیا۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے سوموار کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے بعد اب سازشی اداروں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہو گیا؟آپ کی آڈیولیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے