کوہستان (مانند نیوز) کمیلہ شہر کو ڈینگی مچھروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔محکمہ صحت کوہستان اپر نے کمیلہ شہر میں ڈینگی وائرس اور ملیریا کے بھڑتے ہوئے کیسس کو مدنظر رکھتے ہوئے کو آرڈنیٹر ڈاکٹر فضل الرحمان کی قیادت میں آج  سرویلنس ٹیم تشکیل دے کر شہر میں کئے ہوٹلوں اور پلازوں کا معاونہ کیا۔اس موقعے پر ایس ایچ او تھانہ کمیلہ نصیر الدین بابر، ڈی سی کوہستان اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا نمائندے بھی موجود تھے۔سرویلنس ٹیم کو متعدد مقامات سے ڈینگی بیماری پھیلانے والے مچھروں کی موجودگی کا پتہ چلا۔عوام الناس سے ہمدردانہ اپیل کی جاتی ہے کہ۔اس بیماری سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی فراہم کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں جو کہ ذیل ہیں۔چونکہ اس مچھر کی افزائشِ کھڑے پانی میں ہوتی ہے لہذااپنے گھروں، ہوٹلوں اور پلازوں پر موجود پانی کی ٹینکیوں کو اچھی طرح ڈہانپ لیں تاکہ ان میں مچھر داخل نہ ہو سکے۔گھر میں موجود کیاریوں،  پرانے ٹائروں اور دوسرے برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔یاد رہے ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنوائیں گے۔اپنے گھر اور محلے کو صاف رکھیں۔ علامات یعنی بخار، سر، جسم اور جوڑوں کے درد کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے