اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیپرا نے بلیک آؤٹ ہونے کے دوران بجلی بروقت بحال نہ ہونے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)پر ایک کروڑ روپے  جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطاق  ستمبر 2021 میں جامشورو گرڈ سٹیشن پر ٹرپنگ کا معاملے پر نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرپنگ گرڈ سٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی، جس سے کے ٹو، چائنا پاور حب اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2021 کو حیسکو اور کے الیکٹرک میں جزوی بلیک آؤٹ ہوا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ بجلی سپلائی کے بروقت بحالی میں ناکامی پر کیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کو حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 2 گھنٹے  اور 33 منٹ لگے تھے۔ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے  این ٹی ڈی سی کو مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی  نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کی  اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا، تاہم این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا  قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے