اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں ریفرنس اعظم سواتی نے جمع کروایا۔پی ٹی آئی نے ریفرنس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کروایا ہے، ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دیں، یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ سے ڈی سیٹ کیا جائے، وہ  سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ریفرنس کی شکل میں اسے الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، یوسف رضا گیلانی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی، آرٹیکل 63کے تحت اب سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ریفرنس وصول کیا، انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس کا جائزہ لینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے