اسلام آباد(مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور و قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ سماجی و ثقافتی اقدار اور باہمی مفادات میں جڑے ہوئے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے آذربائیجان کے سفیر کو روایتی شیلڈ اور گلدستہ  پیش کیا۔جبکہ آذربائیجان کے سفیر نے مشیر وزیراعظم کو روایتی پینٹنگ  اور شیلڈ بھی پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے