اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں اور عوام حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے اور اسمبلیاں اسٹیٹس کو کی علامت ہیں اس لیے نظام میں شامل ہونا اس سسٹم کو تحفظ دینا ہے۔ ان بتوں کو توڑنے کے لیے عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر مارچ کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مذاق یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین کی منڈی لگے اور سندھ ہاؤس میں گائے بھینسوں کی طرح اراکین کو خریدا فروخت کیا جائے۔ عدالتوں کی جانب سے سپیکر اور وزیر اعظم کے فیصلے کا احترام نہ کرتے ہوئے ملک میں عام انتخابات روک دینا کیا یہ جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے