راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہئیں۔حکومت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کریگی تولوگ اسلام آباد کے اندرسے اورمارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔وزراء کی تعداد75جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔کنٹینرراستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانے اورآرٹیکل245لگانے کاخواب دیکھناچھوڑدیں۔عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائیگی،مذاکرات کی میزپرلائیگی اورصاف شفاف الیکشن کرائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے