اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ہیں اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں وزیر خزانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، اسحاق ڈار ذاتی حیثیت میں اپنے وکیل قاضی مصباح کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت شروع ہونے پر اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ اسحاق ڈار اب عدالت کے سامنے موجود ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے وارنٹ گرفتاری مستقل طور پر منسوخ کیے جائیں اور جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی ختم کیے جائیں۔جسٹس محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟ جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے وارنٹس جاری کئے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے وارنٹ گرفتاری صرف اس لیے جاری ہوئے کہ ملزم اسحاق ڈار حاضر ہو اور اب وہ عدالت پیش ہوگئے ہیں۔اس موقع پر نیب نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں پیش ہوچکے ہیں اس لیے اگر عدالت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔وکیل کے دلائل اور نیب کے عدم اعتراض کے بعد احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے انہیں انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے