ہنگو(مانند نیوز)حضور کی تعلیمات اور ان کے طور طریقوں پر عمل کرنا پریشانیوں سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔موجودہ حالات میں ملک مٰن افرہ تفری کی صورت حال اور بدرین مہنگائی ھمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔آج عہدکریں کہ حضور کی تعلیمات اور طریقوں پر عمل کرٰیں اللہ تبارک وتعالی کی خوشنودی حاصل کریں گے انخیالات کا اظہار مولانا حبیب اللہ،مولانا جلیل،سینئر صحافی عبد المنعم خان،طارق مغل،عبد الرحمن قریشی،اسراراورکزئی،عبد الواحد اوررکزئی،قاری فاروق،اسد اللہ اور دیگر نے ہنگو میں میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مختلف سکولوں کے بچوں نے نظمیں اور نعت خوانوں نے حضور کی شان میں پیش کی۔علاقے کے عوام اور معززین نے کثیر تعدا د میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ موجودہ ملک میں جاری افرہ تفری کی صورت حال بد ترین مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو مشکلات پیدا کئے ہیں جو ھمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔لہذا ہمیں چاہیے کہ ھم حضور کی تعلیمات پر عمل کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حصل کریں۔۔