اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزارت خارجہ نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ خواتین سمیت 236 پاکستانی چینی جیلوں میں قید ہیں۔  سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے چین میں پاکستانی قیدیوں سے متعلق تفصیلات پیش کردی گئیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ چینی جیلوں میں 236 پاکستانی ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پاک چین معاہدہ 2020 کے تحت 21 قیدیوں کی رہائی کی استدعا کی تھی۔ 81پاکستانی قیدی 3 سال چین میں اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد رہا ہو چکے ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے