اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قازقستان روانہ ہو گئے، وزیراعظم آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف(آج) 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہاں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے، جبکہ مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif departs for his two-days official visit of Kazakhstan from Islamabad to participate in the 6th Summit of the Conference on Interaction and Confidence Building Measures in Asia (CICA). 12th October, 2022.