اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان کا آج اہم اعلان متوقع ہے۔پی ٹی آئی رہنما، سینیٹر  فیصل جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں آگے کا لائحہ دیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لگ رہا ہے عمران خان کال دیں گے، اسی ماہ لانگ مارچ کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت اب ایکسپورٹ ہونے والی ہے۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے زیادہ لےکر اسمبلی میں واپس آئیں گے۔فیصل جاوید نے کہا ہے کہ معمران خان کا آج 4 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے