پشاور(مانند نیوز) پشاور میں افغان کونسلر جنرل حافظ محب  اللہ کی وزیراعظم کے مشیر انجینئرا میر مقام سے پشاور میں ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات، پاک افغان تعلقات اور خصوصاً پاکستان کی افغانیوں کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی، مہاجر کارڈ، افغانستان سے پاکستان آنے والے مریضوں کی مشکلات میں کمی، پاک افغان بارڈر پر ٹریڈ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اور قومی ورثہ ثقافت انجینئرا میر مقام نے افغان کونسلر جنرل سے خیبر پختونخوا اور خصوصاً سوات میں حالات اور مسلسل واقعات پر یہاں کے عوام کی تشویش سے آگاہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ موجودہ افغان حکومت امن و امان کے معاملے میں اپنا کردارا دا کریں ملاقات میں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں مسلسل رابطے کی ضرورت ہے اور رابطوں کو جاری رکھنا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے