بٹ خیلہ (مانند نیوز)بزرگ شاعر وادین شاذاللہ اسیرکے اعزاز میں تقریب پزیرائی کا انعقاد، شعرا ادباء نے موصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس پر منظوم و منثور انداز میں روشنی ڈالی،اس حوالے سے مقامی نجی سکول میں تقریب کا انعقاد ادبی تنظیم لیکوال ادبی ملگری لام کی طرف سے کیا گیا،صدارت معروف افسانہ نگار بخت روان عمر خیل نے کی جبکہ بزرگ شاعر سرور خٹک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، شاذواللہ اسیر کو بھی پریڈیم میں بٹھا کر انہیں ان کی ادبی خدمات پر ایوارڈ پیش کرکے ہار پہنائے گئے، بعد ازاں افغانستان سے تعلق رکھنے والے شاعر لال پاچا ازمون نے بھی تقریب میں شرکت کرکے انہیں بھی خصوصی مہمانوں کے ساتھ بھٹایا گیا، میاں فضل رحمان شاہد، علی اکبر ملاکنڈ، بخت روان عمر خیل، جمیل خان کاچو خیل، ڈاکٹر اقبال شاکر، بختیار صوبیدار اور سرور خٹک نے منثور جبکہ گوہر علی گوہر، حسن خان ناشاد، اعزازالحق اعزاز، محمد رسول رسا اور جمال خان نے منظوم انداز میں شاذاللہ اسیر کی ادبی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔