سوات (مانند نیوز)سوات کی تحصیل مٹہ اور وزیراعلیٰ کے آبائی علاقہ میں بد امنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرہ اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار اور شامیزئی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا جس سے چیئرمین تحصیل مٹہ عبداللہ خان، بازار کے صدر محمد زبیر اور شامیزئی ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری محمد اسرار خان نے خطاب کیا،مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی امن کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے گئے کسی بھی صورت میں سوات امن کو خراب نہیں ہونے اورپولیس کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کا مطالبہ کیا گیا مظاہرے سے پہلے ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں تحصیل کونسل مٹہ اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار اور شامیزئی ٹرانسپورٹ مٹہ کا ایک مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین مٹہ تحصیل عبداللہ خان بازار کے صدر محمد زبیر اور شامیزئی ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری محمد اسرار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب ادھورا ہے اور زندگی ناممکن ہے، سوات میں حالات کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس اس وقت اس بات کے قابل ہے کہ وہ سوات میں امن قائم کرسکتے ہے اسلئے سوات پولیس کو مذید مضبوط اور بااختیار بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے تاریخی کارکردگی پر سوات پولیس اور سوات امن کیلئے کرادار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تحصیل چیرمین عبداللہ خان نے کہا کہ مذید کسی بھی جگہ پر نامعلوم ملزم کا واقعہ برداشت نہیں کیا جائیگا اور جہاں پر بھی واقعہ ہوا تو سارے لوگ جاکر وہاں پر اپنے حق کیلئے اواز اٹھائینگے انہوں نے سوات میں قیام امن کیلئے کوششوں کرنے پر تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا مظاہر ے سے صوبائی وزیر محب اللہ خان کے بھائی احسان اللہ خان، نصراللہ خان،عادل خان ایڈوکیٹ،مٹہ بار کے صدر حلیم خان ایڈوکیٹ، خورشید علی خان، اکبر باچا اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد میں مظاہرین پرامن طور منتشر ہوگئے۔