پبی (مانند نیوز) پبی شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے پبی پریس کلب میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت انجمن تاجران پبی بازار کے صدر حاجی اورنگزیب منعقد ہوا۔ اجلاس میں پبی شہر کے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں، تاجر تنظیم، صحافی، سول سوسائٹی اور دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔اجلاس میں میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس،عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پبی کے سیکرٹری اطلاعات عباس خان خان، جماعت اسلامی پبی کے امیر طلا محمد، تحصیل کونسل پبی کے سپیکر سہیل خان،نیبرہوڈ کونسل خان شیر گڑھی کے چیئرمین جان بابو، پبی پریس کلب کے صحافی عباس خان، محمد الیاس، خیرالابرار، کریم خان،محمد شعیب، تحسین الابرار انجمن تاجران پبی کے الیاس احمد، حاجی رحمت علی، میڈیسن مارکیٹ کے صدر سید محسن شاہ عرف شاہ جی، مسلم لیگ ن سے حسن خان۔ سول سوسائٹی سے شاکرحسین باباجی،عبداللہ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی اجلاس میں پبی شہر میں قبضہ گروپ کی کارروائیاں، موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، گھروں میں چوری کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں، آئس نشہ کے کھلے عام فروخت اور اسٹریٹ کرائم پر تفصیلی غور ہوا. اجلاس میں میں تھانہ پبی کے محرم شوکت خان نے خصوصی شرکت کی کی اور اجلاس کی تمام کارروائی ان کے سامنے رکھی گئی۔جو نئے ایس ایچ او پبی حنیف خان کو آگاہ کرے گااجلاس کے شرکاء نے کی اہم تجاویز پیش کی اجلاس میں ڈی پی او نوشہرہ، ڈی آئی جی مردان اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے ملاقات پر اتفاق رائے ہوااجلاس میں میں تنظیمی نظم و ضبط کے لیے ایک ایکشن کمیٹی پبی کے نام سے ایک کمیٹی قائم کرنے پر غور ہوا پبی شہر کے تمام مساجد میں اس ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے پر غور عوامی رائے عامہ کو بیدار کرنے پر بھی غور ہوااجلاس میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر بھی غور ہوااجلاس میں تھانہ پبی کے وسائل محدود ہونے اور پولیس نفری کی کمی پولیس موبائل،ریڈر سکواڈ نہ ہونے اور پولیس کو درپیش مسائل کو پولیس کے افسران کے نوٹس میں لانے پر غور ہوااس کے ساتھ پولیس انسپکٹر جنرل کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے پر بھی غور ہوا