پشاور(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ بچوں سے ہونے والی نا انصافیوں کو روکے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے انہیں روکنے کے لیے ہم سب کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈپرو ٹیکشن یونٹ مردان میں غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ ویمن ریسورس سنٹر  کے تعاون سے زمونگ جذبہ ویلفئیر آرگنائزیشن مردان کے چئیر مین محمد پرویز کی قیادت میں خواتین کونسلران، سول سائٹی کی خواتین اور کمیونٹی سے مردوں اور خواتین اراکین پر مشتل وفد سے چائلڈپرو ٹیکشن یونٹ مردان کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر مردان محمد عمیر ساجد اور سارہ نے وفد کو مکمل بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ چائلڈپرو ٹیکشن یونٹ مردان کا کام چائلڈ لیبر اور چائلڈ ابیوس پر متاثرہ بچوں کو پروٹیکشن فراہم کرنا ہے ہم اس سلسلے  میں والدین، لیگل ایڈ سوسائٹی اور این جی اوز کے ساتھ مل کر کام رہے ہیں۔جمال شاہ مہمند نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پر کافی حد تک کام کیا گیا ہے اور مزید ضرورت بھی ہے اس کے علاوہ کمیونٹی میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی بھی بہت ضروری ہے  ہمارے جو بچے گلیوں میں گھومتے ہیں ان کے لیے بھی مسائل درپیش ہیں اس کے ساتھ گھر میں کام کرنے والے بچوں کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے اسٹیٹ کا کام انہیں پروٹیکشن فراہم کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے