ایبٹ آباد(مانند نیوز)نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک ملک اعجاز احمد کی جملہ ٹریفک انچارجز سے تعارفی میٹنگ۔میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک کو ٹریفک کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے ٹریفک اصلاحات میں بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری۔ایس ایس پی ٹریفک وارڈن آفس میں نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک ملک اعجاز احمد کی جانب سے جملہ ٹریفک سٹاف سے تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جملہ سرکل ڈی ایس پیز، جملہ انسپکٹرز، ٹی ایس آئیز اور بیٹ انچارجز نے شرکت کی۔اس موقع پر جملہ سرکل ڈی ایس پیز کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک اپنے سرکلز کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی جس کے بعد ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک میں اصلاحات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جملہ ٹریفک نفری کو یہ پیغام پہنچائیں کہ دوران ڈیوٹی کسی صورت اخلاقیات کا دامن اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑیں اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر عوام الناس سے بات چیت کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ جملہ ڈی ایس پیز اپنے سرکلز میں تعینات نفری کے جملہ قول و فعل کو دیکھیں انکے مسائل کا فوری حل کریں انکی جانب سے کسی قسم کی غفلت کی ذمہ داری متعلقہ ڈی ایس پی پر ہوگئی۔جتنا ہوسکے جرمانے کم سے کم کریں عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگائی دیں اور انہیں وارننگ جاری کریں۔ اس کے علاوہ ہر ہفتہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مختلف مہموں میں ایک مہم پر کام کیا جائے گا اور اس پر سختی سے ایکشن لیا جائے گا اور اس کی پراگرس رپورٹ روزانہ کہ بنیادوں پر میرے دفتر پہنچائی جائے گئی۔اس ہفتہ میں کم سن موٹر سائیکل سواروں بنا ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں اور بنا نمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے سخت کاروائیوں کا آغاز کریں اور ایسے تمام موٹر سائیکلوں کو بند کرکے مجھے رپورٹ بھیجیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے