بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود نے وہاں انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں سے علاج معالجے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔بی ایچ یو میں تمام سٹاف ارکان ڈیوٹی پر موجود تھے، ادویات اور صفائی کا نظام بھی بہتر تھا جسکو ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کے وہ اپنی کارگردگی کو مزید بہتر بنائے اور ہسپتال میں موجود مشینری کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ علاج معالجے کے لیے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہو۔ ہسپتال میں صفائی کے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائیں جائیں۔ ہسپتال عملے کو سولر پینل کی تنصیب سمیت جو مسائل درپیش ہیں ان کا بھی عملی بنیادوں پر تدارک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ضلع بٹگرام کے دیگر صحت کے مراکز سمیت ہر شعبے کی کارگردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے مزید کہا کہ جن بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں سٹاف اور ادویات کی کمی ہیان کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا.