ایبٹ آباد (مانند نیوز)کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد نے سیشن سپرنگ2023ء کیلئے خصوصی سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ ان سکالر شپس کا اطلاق سپرنگ 2023ء میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ پر ہو گا۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے ملک بھر کے مختلف شہروں میں 7 کیمپسز ہیں تاہم ”کامسیٹس ایبٹ آباد میرٹ سپیشل سکالرشپ“ سے خاص طور پر صرف ایبٹ آباد کیمپس میں داخلہ لینے والے طلبہ ہی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔اور دیگرنمایاں  سکالرشپس میں شائنگ سٹار سکالر شپ، میرٹ بیس سکالر شپ، ٹاپ میرٹ لسٹ سکالر شپ، فی میل نیڈ بیس سکالر شپ، دھمتوڑ سکالرشپ، ٹاپ 10بورڈ پوزیشن ہولڈر ز سکالرشپ، سپیشل سکالرشپ فار بیکوڈ ایریاز،پیف سکالرشپ، HECنیڈ بیس سکالرشپ موجود ہیں۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹرمحمد معروف شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کامسیٹس ایبٹ آباد نے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی اور علاقہ بھر کے تمام طلبہ کو تعلیم کے بہترین مواقع تک رسائی کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے، ان سکالر شپ سے اب قابل طلبہ محض مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہیں گے۔ وہ طلباء و طالبات جو ذہین ہیں معالی معاونت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکے اُن کے لئے اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے جس کی بدولت کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس میں مختلف سکالرشپ کاباقاعدہ اعلان کردیاگیا ہے تاکہ کوئی بھی ذہین اور مستحق طالب علم تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہے۔یاد رہے کہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26جنوری 2023 ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے