ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے گاوں کوکل برسین کا دورہ کیا، سرکاری رجسٹرڈ آٹا ڈیلرز کا معائنہ کیا، ریکارڈ چیک کیا، بینرز کی آویزگی کا معائنہ کیا۔ریکارڈ نہ رکھنے، رسیدیں فراہم نہ کرنے پر 3 ڈیلرز پر جرمانہ اور 3 پر ایف آئی آر درج کی گئی۔شہریوں کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے خلاف ورزی پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری سرکاری آٹے کی فراہمی سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ضلعی کنٹرول روم: 09929310553،ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد: 09929310326 بعد میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا، پیٹرول سٹاک چیک کیا اور پیٹرول پمپس مالکان کو پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے