شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد،سکول سے باہر بچوں کو زیو تعلیم سے آراستہ کرنے پر زور،محکمہ تعلیم شانگلہ کے ضلعی آفیسران،ضلع بھر سے ماہرین تعلیمات،سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔شانگلہ میں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے اور این سی ایچ ڈی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔24جنوری یوم تعلیم کے سلسلے میں ضلع شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں  نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زی راہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی شانگلہ فضل محمد، اے ایس ڈی ای او کفایت اللہ، عبدالحلیم اور اساتذہ کی جانب سے سید عادل شاہ چیئرمین آپٹا نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی نظام میں مشکلات سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔این سی ایچ ڈی کے اس تعلیمی کانفرنس میں ایس ڈی او محکمہ تعلیم شانگلہ اورنگزیب خلیل مہمان خصوصی تھے نے خطاب کیا اور شرکاء میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے