کراچی(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کو کلین اور سستی توانائی کی ضرورت ہے،کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری منصوبہ پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے سے مزید 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔کراچی آمد پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے 3- کا افتتاح کیا۔ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی پیداواری صلاحیت گیارہ سو میگاواٹ ہے،چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (KANUPP) کے تیسرے یونٹ (K-3) کے آغاز سے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کے تھری منصوبے کا افتتاح میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اس منصوبے سے توانائی کے حصول میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان توانائی کے لئے 27 بلین ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے، منصوبے سے توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو سستی توانائی کی ضرورت ہے، اس منصوبے کا سنگ بنیاد نوازشریف نے اپنے دور میں رکھا تھا، دیا میر بھاشا اور داسو ڈیم پر کام جاری ہے، ملکی ضرورت کے مطابق بجلی کے منصوبے لگانا ہوں گے، بجلی بنانے کے لئے شمسی توانائی منصوبوں کی ضرورت ہے، توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے پن بجلی سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہچین اور پاکستان دوبہترین دوست ہیں اور یہ دوستی 75سالوں میں تمام مصائب، مشکلات اور خوشیوں کے موقع کے اوپر مزید مضبوط ہو تی گئی، چین نے پاکستان کا سیلابوں میں طوفانوں میں، زلزلوں اورجنگوں میں ساتھ دیا، امن میں ساتھ دیا، 2015میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی سربراہی میں سی پیک کے اربوں ڈالرز کے منصوبوں پر دستخط ہوئے، آج سی پیک کے تحت ہزاروں میگا واٹ بجلی پاکستان میں بن رہی ہے، اسی طریقہ سے سی پیک کے دوسرے منصوبے بھی جاری وساری ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ چین اورپاکستان کی دوستی کی بہترین مثال ہے اور اب ہم اگلے مراحل میں داخل ہوں گے، ماضی قریب میں کچھ مشکلات تھیں، کچھ خود پیدا کردہ مشکلات ہم نے کیں جس سے سی پیک تعطل کا شکار ہو گیا لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھے، ایم ایل ون پشاور سے کراچی تک ریلوے کا منصوبہ ہے اس سے ریل ٹرانسپورٹ میں انقلاب آئے گا، اسی طریقہ سے سی پیک کے تحت انڈسٹریل زونز بننے تھے جو تعطل کاشکار ہو گئے، لیکن مجھے پوری امید ہے کہ ہمارے جو باہمی تعلقات ہیں ان کے تحت سی پیک کے یہ منصوبے جو ماضی قریب میں تعطل کا شکار ہوئے تھے وہ آگے بڑھیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تھر میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے پناہ قدرتی وسائل عطافرمائے ہیں، سینکڑوں سالوں تک تھر کا کوئلہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا بھر پور کردارادا کرسکتا ہے، اس کی بنیاد پر ہمیں بجلی کے منصوبے لگانا ہوں گے۔شمسی توانائی، ونڈ اور پن بجلی کے منصوبوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی آگے بڑھے گی اور اربوں ڈالرز کی جو ہم کروڈآئل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کرتے ہیں اس میں بچت ہو گی، یہ وہ واحد طریقہ ہے جس سے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تمام سائنسدانوں، انجینئرز، اسٹاف ممبرزاور تمام عملے کو دل کی گہرائیوں سے ان کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے رات دن ایک کیا اورپاکستان کی قسمت کو بدلنے کے لئے یہاں پر ان شاندار منصوبوں کو محنت، امانت اوردیانت کے ساتھ مکمل کیا، آپ ان منصوبوں کی تکمیل کے حوالہ سے بھر پورستائش کے حقدار ہیں۔ میں اٹامک انرجی کمیشن کو یہ گزارش کروں گا کہ جنہوں نے اس کی منصوبہ بندی اورتکمیل کے لئے دن رات کام کیا ان کی ایک فہرست بنائیں ان کو ہم وزیر اعظم ہاؤس میں دعوت دے کر ان کی خدمات کو عوام کے سامنے سراہیں گے اوران کو عوامی تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تھر کا کوئلہ توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا، کوئلے سے توانائی حاصل کرکے اربوں ڈالر کی بچت کی جاسکتی ہے۔ چین کے ساتھ ہماری یہ شراکت ہمیں یہاں تک لے آئی ہے اگلے منصوبے مکمل کر نے کے لئے چین کے ساتھ ہم اورآگے بڑھیں گے، چین ہماراپائیدار دوست ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنی تقریر کے آخر میں پاک چین دوستی زندہ بات کا نعرہ بھی لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے