پشاور (مانند نیوز) حلقہ پی کے 24سے صوبائی اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار بلال خا ن نے کہا ہے سابقہ ممبران اسمبلی نے علاقے کے تعمیر وترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا اور نہ کوئی میگاپراجیکٹ منظور کیا عوام سے ووٹ لیکر انکو خالی خول نعروں پر ورغلایا گیامگر اس بار عوام ان سے ووٹ کے طاقت کے زریعے دھوکے کابدلہ لینگے۔اگر علاقے کے عوام نے مجھ ووٹ دیکر اسمبلی تک پہنچایا تو انشاء اللہ علاقہ کا نقشہ بدل دونگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن سخاکوٹ میں لیبرونگ تحصیل درگئی کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے لیبر ویلیفئرونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمان افریدی، تحصیل جنرل سیکرٹری ضمیر باچہ، انصاف سٹوڈنس فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری امجد اقرار، انصاف لائرز فورم کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل خان ایڈوکیٹ، سرزمین خان بدرگہ وال اور اعتبار خان بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ سیدمحمد علی شاہ باچہ نے پندرہ سالوں اور پیر مصور خان نے اپنے ساڑھے چار سال دور حکومت میں علاقے کے لئے کچھ بھی نہیں کیاصرف اور صرف اقتدار کے مزے لوٹ لئے اور عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیاجس کی وجہ سے علاقہ کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر علاقہ کے ووٹروں نے مجھے کامیاب کرایا تو انشاء اللہ علاقے کے بڑے بڑے میگاپراجیکٹ منظور کراونگااور حلقہ کا نقش بددونگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بار سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ استعمال کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے