ہنگو(مانند نیوز) این اے 36 پر آزاد پینل کے امیدوار حافظ عبدالہادی کو بڑی کامیابی مل گئی،اشاعت التوحید والسنہ کے رہنما شیخ الحدیث مولانا عبدالوکیل نے حافظ عبدالہادی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا،خدمت کے جزبے کو تقویت مل رہی ہے،مشران اور علما کی رہنمائی میں سیاست کروں گا۔حافظ عبدالہادی۔تفصیلات کے مطابق امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی کا سیاسی سفر کامیابی سے رواں دواں ہے اور اتوار کے روز انہیں بڑی سیاسی کامیابی اس وقت ملی جب ممتاز عالم دین اور جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے رہنما شیخ الحدیث مولانا عبدالوکیل نے خاندان اور ساتھیوں سمیت حافظ عبدالہادی کی حمایت کا اعلان کیا۔حافظ عبدالہادی نے شیخ الحدیث مولانا عبدالوکیل سے ان کے مدرسے میں تفصیلی ملاقات کی اور انہیں اپنی سیاسی سرگرمیوں،سیاست میں آنے کے محرکات،ہنگو اور اورکزئی کی ترقی کے لیے اپنے پلان اور ایجنڈے کے متعلق تفصیل سے بریف کیا اور ان سے رہنمائی اور حمایت کی استدعا کی۔جس پر مولانا عبدالوکیل نے خاندان،ساتھیوں سمیت امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔جس پر حافظ عبدالہادی نے مولانا عبدالوکیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علما اور مشران سے مشاورت سے علاقائی ترقی کے لیے اقدامات اٹھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا ایک ہی مقصد ہے وہ ہنگو اور اورکزئی کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ہر طبقہ فکر کے حقوق کا تحفظ اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے