جمرود(نمائندہ مانند )تھانہ علی مسجدپولیس کی چنگل سے ہمارے بیگناہ والد کو رہا کیا جائے۔مطیع اللہ ضلع خیبر تحصیل جمرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانی باشندوں مطیع اللہ، رفیع اللہ اور نصیب اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمارے والد نقیب اللہ کو حیات آباد شلمان پارک سے نامعلوم افراد نے اٹھا لیا،بعد میں خیبر پولیس علی مسجد لالا کنڈاؤں سے پولیس اہلکاروں نے کال پر رابطہ کیا اور کہا کہ آپکے والد ہمارے ساتھ چوکی میں موجودہے جب ہم لالاکنڈاؤ چیک پوسٹ گئے تو وہاں چوکی میں والد کا کرولا گاڑی کو بھی دیکھا لیکن پولیس کو پتہ ہوتے ہی ہمیں نکال دیا انہوں نے کہا کہ ہمارا والد دوکاندار ہے اور اس پر کوئی الزام یا ایف آئی آر نہیں لیکن اسکے باوجود ہمارے والد کو شلمان پارک حیات آباد پشاور سے اٹھا کر ضلع خیبرتحصیل جمرودتھانہ علی مسجد لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حوالات سے رہا ہونے والے ایک شخص نے بھی ہمیں فون پر بتایا کہ اپ کے والد نے مجھے اپ کے موبائل نمبر دیکرکہاہے کہ ان کا والد علی مسجدتھانے میں بندہے۔لیکن اس کے باوجودبھی علی مسجدپولیس لاعلمی کا اظہارکرتے ہیں۔اس حوالے سے ہم تھانہ حیات آباد بھی گئے لیکن انہوں نے بھی ہماری رپورٹ درج کرنے سے انکار کیا۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کہ ہمارے بیگناہ والد جوکہ تھانہ علی مسجدمیں بندکیا گیا ہے کو فوری رہا کیا جائے اور تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔