اسلام آباد (مانند نیوز)شکر گڑھ کے علاقے رشید پورہ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا۔
انسپکٹر وائلڈ لائف کے مطابق شہریوں نے ہرن پکڑ کر محکمۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
وائلڈ لائف کے انسپکٹر نے بتایا ہے کہ ہرن کا طبی معائنہ کر کے اسے بدوال جنگل میں آزاد کر دیا گیا ہے۔