اسلام آباد،(مانند نیوز) راولپنڈی، پشاور اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند اورشبقدر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سوات، باجوڑ، ملتان، ڈی آئی خان شہر اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔