پشاور(مانند نیوز) فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سیشن ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں یوتھ اسپیکر عثمان خان خلیل کی زیرِ صدارت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں مختلف معزز پارلیمنٹرینز، سماجی شخصیات، نوجوان قائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ افتتاحی کارروائی کے بعد اسمبلی کے معزز اراکین نے اپنے اپنے حلقوں اور علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی اور تعمیری بحث کی۔ اراکین نے تعلیم، صحت، روزگار، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، ماحولیات، مقامی ترقی اور عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق اہم نکات ایوان میں پیش کیے اور ان مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز بھی دیں۔اجلاس کے دوران نوجوان ممبران نے نہایت اعتماد، ذمہ داری اور پارلیمانی وقار کے ساتھ اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان نسل ملکی ترقی، سماجی استحکام اور قومی خدمت کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر نمائندگی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی کے چیئرمین انجینئر عرفان خان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مقاصد، منشور اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کو قیادت، کردار سازی، جمہوری شعور، قومی خدمت اور سماجی ذمہ داریوں کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد باصلاحیت اور باکردار نوجوانوں پر استوار ہے۔انجینئر عرفان خان نے جدید دور کے تقاضوں کا ذکر کرتے ہوئے آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل مہارتیں نوجوانوں کی کامیابی اور قومی ترقی کی کلید ہیں، اور پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور جدید علوم سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر سکتے ہیں۔اجلاس میں شریک معزز مہمانوں نے فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی کے اراکین کی قائدانہ صلاحیتوں، جمہوری شعور اور مثبت سوچ کو سراہتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو نوجوانوں کی تربیت، قیادت سازی اور قومی کردار سازی کے لیے ایک مؤثر اور مثالی فورم قرار دیا۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، جمہوری اقدار کے استحکام، مثبت مکالمے کے فروغ اور ایک روشن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔ شرکاء نے اس پارلیمانی سیشن کو نوجوانوں میں ذمہ داری، شعور، قیادت اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔


By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے