اسلام آباد (مانند نیوز) امارات ایئر لائن نے موسمِ گرما کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت  جانے یا دبئی میں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مسافروں کو مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان واپسی کے ٹکٹ بک کروانا ہوں گے جبکہ سفر 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان ہونا چاہیے۔

فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 راتوں کا مفت قیام دیا جائے گا جبکہ پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافر 1 رات فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کر سکیں گے۔

امارات ایئر لائن کے مطابق اس پیشکش کا مقصد دبئی میں سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو شہر میں زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس کے علاوہ مسافروں کو خصوصی رعایتی پروگرام کے ذریعے 600 سے زائد ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات، دکانوں اور اسپا مراکز میں خصوصی رعایت بھی حاصل ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے