اسلام آباد (مانند نیوز) قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے تنہائی میں کیا بات کی؟ نہ وزیرِ اعظم نے بتایا نہ مولانا فضل الرحمٰن نے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے تنہائی میں جو مولانا سے بات کی، اسے قبر میں لے جاؤں گا پر کبھی نہیں بتاؤں گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جواب دیا کہ میں وزیرِ اعظم کو اجازت دیتا ہوں کہ وہ بات ایوان میں بتا دیں۔ 

جس پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں مولانا کی آفر قبول نہیں کروں گا، کیونکہ پھر معاملات اتنے دور چلے جائیں گے کہ واپس نہیں آئیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے