پشاور (مانند نیوز)ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان مردان ڈویژن یوتھ ونگ کے صدر اور فیوچر لیڈرز یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ لیڈر ملک فواد حسین اعوان کو ان کی شاندار کارکردگی، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمات کے اعتراف میں فیوچر لیڈرز یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی اعزازی سند سے نوازا گیا۔یہ اعزاز گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں منعقدہ فیوچر لیڈرز یوتھ اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار اور آل پاکستان فروٹ و سبزی منڈیوں کے مرکزی صدر ملک سوہنی نے ملک فواد حسین اعوان کو سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔اس موقع پر فیوچر لیڈرز یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کے چیئرمین انجینئر عرفان خان بھی موجود تھے۔ مقررین نے ملک فواد حسین اعوان کی نوجوانوں کی رہنمائی، سماجی انصاف کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور نوجوانوں کی مثبت تربیت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے